دبئی 10/ اکتوبر (ایس او نیوز) انشاءاللہ 14 اکتوبر 2016 بروز جمعہ رات ٹھیک 8:00بجےبمقام ہوٹل ریحان روتانا Rayhaan Rotana دیرہ میں منکی کمیونٹی دبئی کا گیڈ ٹوگیدرپروگرام منعقد کیا گیا ہے جس میں وزیر برائے صنعت آر وی دیش پانڈے مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہونگے ۔ منکی سے جماعت المسلمین منکی کے صدر نظام الدین قاضی ، مینگلور سےڈاکٹر یو ٹی افتخار علی سمیت دبئی اور سعودی عربیہ کی معزز شخصیات بھی تشریف فرما ہونگے ۔ان باتوں کی تفصیلات منکی کمیونٹی دبئی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں دی گئی ہے۔
پریس ریلیز کے مطابق سابقہ سالوں کی طرح امسال بھی پروگرام کو دلچسپ بنانے کے لیے انڈیا سےمزاحیہ فنکار کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے۔ اس بار حیدرآباد کے مشہور مزاحیہ فنکار میرزا خیر الدین بیگ عوام کو تفریح فراہم کریں گے
دبئی میں مقیم منکی کمیونٹی کے تمام ممبران سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اولین فرصت میں ٹکٹ حاصل کرکے اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔ ممبران سے اس بات کی بھی درخواست کی گئی ہے کہ وہ 13 اکتوبرتک اپنے داخلہ کوپن خریدنے کے لیے مندرجہ ذیل اشخاص سے رابطہ کریں ۔
معظم عابدہ 0507197103
محمد زید مختصر 0566243088
شکیل قاضی 0555627393
شجاعت قادرا 05087679721